صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرے میں منفی سرگرمیوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 9, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر معاشرے میں سدھار اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے، صحت مند زندگی کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کمشنر کراچی کے تعاون سے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹر اسکول اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں کھیل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شہر کی ممتاز شخصیات کے علاوہ اسکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کی جانب سے تقریب میں شریک مہمانان گرامی میں اعزازی سرٹیفکٹ بھی تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نصابی ہو یا ہم نصابی سرگرمیاں شہر قائد کا نوجوان ہر شعبے میں اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھانے میں دنیا کی کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی کے نوجوان گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا کہاورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان علم کے فروغ کے ساتھ کھیل کے تمام شعبوں کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے کا کام کررہی ہے اس سلسلے میں تعاون پر حق پرست اراکین اسمبلی ،سنیٹرز ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنرز ،کراچی میٹرو پولیٹن کار پوریشن ،ڈسٹر کٹ میونسپل کارپوریشنز سمیت شہر کراچی کے ممتاز تاجر و صنعتکار سمیت کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com