صحتمند ماحول ماحول کے قیام کیلئے کوڑا کرکٹ پھیلانے کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے

کراچی: غلام رسول نے شاہ فیصل،لانڈھی اور کورنگی زونز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صحت مند ماحول کا قیام ہر حال یقینی بنانے کے لئے کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور گلیوں میںپھیلانے کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر عوام کو صاف ستھرا اور مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تینوں زونز کے افسران کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کچرا کنڈیوں کی روازنہ کی بنیاد پر کچرے کی منتقلی کو یقینی بنا جائے اور کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے تاکہ مکھی ،مچھروں سمیت دیگر حشرات الارض کی افزائش کو روکا جاسکے علاقائی دورے پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے سنیٹری انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور مقدموں کو ہدایت کی کہ وہ عباد گاہوں اور اسکولوں اور کالجز کے اطراف صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا ئیںدورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے عوام کو یقین دلا یا کہ عوامی تعاون کے ذریعے صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ عوام کو درپیش علاقائی بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔