صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 26, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر میں ڈینگی مرض کی پھیلتی ہوئی وباء انسانی زندگی کے لئے چیلنج بن چکی ہے عوامی زندگی کو ڈینگی مرض سے بچانے اور انسداد ڈینگی کے لئے بلدیاتی ادارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا ئیں علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجا م دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے انسداد ڈینگی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو بھی ہدایت کی کہ مکھی مچھروں کے خاتمے اور اس کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ندیوں اور نالوں کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے سندھ حکومت اور شہری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور مرض کی فوری تشخیص اور بروقت طبی امداد کے لئے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہاکہ وہ انسداد ڈینگی مہم کے ساتھ ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے عوامی شعور کو بیدار کریں اس حوالے احتیاطی تدابیر ،مرض کی تشخیص کے حوالے سے تشہیری مہم چلائی جائے تاکہ عوام کو مرض سے آگاہی حاصل ہو سکے اور قیمتی زندگیوں کو ڈینگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com