صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے گرین ہا ئوس کو فعال بنا کر سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے نرسریوں اور گرین ہاوسز کو فعال بنا یا جائے پودوں کی اس کی حفاظت اور افادیت کے حوالے سے عوامی سعور کو بیدار کرکے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے آلودگی سے پاک ماحول کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو سرسبز بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت قائم گرین ہائوسز کا تفصیلی دورہ کرکے سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید علی خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم اور دیگر بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے عمل کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کا قیام اُس وقت یقینی بنا یا جاسکتا ہے جب اس کی افادیت سے عوام کو آگاہی حاصل ہو انہوں نے کہاکہ آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کے ساتھ درختوں اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے۔

سڑکوں ،گلیوں میں کچرا پھیلانے اسے آگ لگانے ،درختوں اور پودوں کو کاٹنے اور اسے نقصان پہنچا نے کے عمل کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی ،برساتی نالوں کی صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے اس کے ساتھ بلدیہ کورنگی کی جانب سے سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے قیام کے لئے ایک لاکھ سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضلع کورنگی سے بلدیاتی مسائل کا خاتمہ کرکے عوام کو علاقائی مسائل سے نجات دلا یا جائے گا میونسپل کمشنر مسرور میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri