نیو یارک (جیوڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر جان سینا نے کہا ہے کہ ان کا ریسلنگ چھوڑنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے مجھے غصہ دلا دیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسلنگ نہیں کھیل سکتا، لیکن میں انھیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نہ صرف مکمل طور پر فٹ بلکہ اب بھی زبردست ریسلر ہوں۔
میں 16 بار چیمپئن بنا چکا ہوں اور اب بھی مقابلے لڑ سکتا ہوں۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ریسلنگ کو خیر باد کہہ دوں گا میں انھیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جان سینا کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے ریسلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کی تردید نے ناقدین کے منہ بند کروا دیے ہیں۔