لاہور (جیوڈیسک) ماضی کی پشتو اورپنجابی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ اداکاری کے میدان میں میرا جتنا بھی کام تھا وہ پورا کرچکی ہوں مگر آج بھی دل میں دوبارہ اداکاری کرنے کی خواہش مچلتی ہے۔
اب میرا شعبہ سیاست ہے اورجس طرح فلموں میں اپنا نام پیدا کیا اسی طرح سیاست میں بھی اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں آنے میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں میں اپنی بہنوں اور بچیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاست میں آئی ہوں۔ مولانا فضل الرحمن کی بڑی عزت کرتی ہوں مگر الیکشن میں ان کے مقابلے میں لڑتی ہوں اور ایک دن میں ضرور عوامی طاقت سے اسمبلی میں جائوں گی۔