دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے، مشرف انتخابی دوڑ سے باہر

Musharraf

Musharraf

سلام آباد (جیوڈیسک)سلام آباد پرویز مشرف کی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ، خواہش ہی رہ گئی۔ اسلام آباد ، قصور اور کراچی کے بعد چترال سے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ سابق صدر انتخابی دنگل سے باہر ہو گئے۔ اقصور کیحلقہ این اے ایک سو انتالیس سے پرویز مشرف نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا۔

آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترنے کے باوجود کاغذات مسترد کیے گئے مخالف امیدار نے بتایا کہ پرویز مشرف نے ملک کا آئین توڑا ججوں کو گھروں میں قید رکھا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے تمام دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو الیکشن کے لیے ناہل قرار دیدیا اور اپیل خارج کر دی۔

دوسری طرف پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے بھی این اے32 سے پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ کراچی اور اسلام آباد سے پرویز مشرف کو پہلے ہی نا اہل قرار دیا جا چکا ہے۔ اس طرح پرویز مشرف کی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ، خواہش ہی رہ گئی اور وہ انتخابی دنگل سے باہر ہو گئے۔