امراض قلب سے بچنے کیلئے ایک دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہیئں؟

Walnuts

Walnuts

امراض قلب جیسی جان لیوا بیماری اب بہت عام آ چکی ہے اور ہم اپنے ارد گرد میں ہی ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جو امراض قلب میں مبتلا ہوتے ہیں۔

امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہماری طرز زندگی ہے، ہم عام طور پر ایسی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ امراض قلب سے بچنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو صحت مند غذا کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا اور ساتھ ہی اپنی خوراک میں اخروٹ کو بھی شامل کرنا ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ اپنی خوراک میں 42 گرام اخروٹ کھانے سے آپ کافی حد تک امراض قلب جیسی جان لیوا بیماری سے بچ سکیں گے۔

اخروٹ میں فائدہ مند فیٹ، پروٹین اور فائبر موجود ہوتا ہے جب کہ اس میں میگنیز، کوپر، فوسفورس، وٹامن بی 6 اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا یے۔

دوسری جانب اخروٹ میں مونو سیچوریٹڈ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔