نیو یارک (جیوڈیسک) اگر آپ پھلوں کے شوقین ہیں تو پھر اپنے پسندیدہ پھلوں میں گوندنی کو بھی شامل کرلیں کیوںکہ جدید تحقیق کے مطابق اس کا استعمال دل کی کئی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کے لئے اکسیر ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں ہرسال ایک کروڑ 56 لاکھ افراد دل کی بیماریوں، ذیابطیس اور فالج کا شکار ہوکرلقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ گوندنی میں قدرتی طور پر پولی فینول نامی کیمیائی مرکب موجود ہوتا ہے جو ہمارے قدرتی مدافعتی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔
بین الاقوامی طبی جریدے ’’دی جرنل جرنل نیوٹریشن‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ادارہ برائے زرعی ترقی سے منسلک ماہرین نے اوسطاً 50 برس کے 56 صحت مند افراد کو 8 ہفتوں تک اپنی نگرانی میں رکھا اس دوران ماہرین نے ان کی دوران خون اور جسم میں شکر کی مقدار کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جنہیں دن میں مرتبہ گوندنی کا جوس دیا گیا ان میں دیگرکے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا خدشہ 10 جب کہ فالج کا خدشہ 15 فی صد کم دیکھا گیا.