وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ من پسند مینڈٹ نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کی عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ سندھ حکومت بھی احتجاج پر مجبور ہوجائے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ وفاقی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو گیس اور بجلی کا اتنا ہی حصہ دیا جائے جتنا الیکشن سے پہلے دیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ من پسند مینڈٹ نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کی عوام سے بدلہ لیا جارہا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ سندھ حکومت بھی احتجاج پر مجبور ہوجائے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کو لوڈشیڈنگ کے خلاف عملی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔