ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں صرف امن کی خاطر شرکت کی: طارق فاطمی
Posted on December 6, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں, مقامی خبریں
Tariq Fatemi
واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
چند ماہ کے دوران سولہ ہزار کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت صرف امن کی خاطر کی۔ افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔