دل پھر بھی پاکستانی

Peas Production

Peas Production

تحریر: ایم سرور صدیقی
کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں لگ بھگ 200 چھوٹے بڑے ممالک ہیں ماننے نہ ماننے سے قطع نظر ان میں ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم ازکم دس گنا چھوٹا ہے مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا نہری نظام انتہائی مربوط اور روس سے تین گنا بڑا ہے۔۔یہ ملک مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

گنے، خوبائی اور کپاس کی پیداوارکے لحاظ سے چوتھے نمبر جبکہ دودھ اور پیاز کی کی پیداوارکے لحاظ سے پانچویں۔۔۔کھجورکی پیداوارکے لحاظ سے چھٹے، آم کی پیداوارکے لحاظ سے ساتویں۔۔۔چاول کی پیداوارکے لحاظ سے آٹھویں۔۔۔گندم کی پیداوارکے لحاظ سے نویں۔۔۔مالٹے ،سنگترے اور کنوںکی پیداوارکے لحاظ سے دسویں نمبرپرہے۔۔۔یہ ملک زرعی پیداوارکے لحاظ سے 25ویںنمبر ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملک کی گندم کی پیداوار پورے بر اعظم افریقہ سے زیادہ اوربراعظم جنوبی امریکہ کے برابر ہے۔۔

Pakistan

Pakistan

یہ ملک صنعتی پیداوارکے لحاظ سے55ویں نمبرپر ہے اورکوئلے کے ذخائرکے لحاظ سے چوتھے نمبر ۔۔۔تانبے کے ذخائر کے لحاظ سے 7ویں نمبر ہے ۔۔یہ CNGکے استعمال میں دنیا بھر میں نمبرون ہے اس کے قدرتی گیس کے ذخائر ایشیا بھر میں 6ویں نمبرپرہیں یہ عالم ِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت ہے اس ملک کو پاکستان کہتے ہیں۔۔۔ یہ وہ ملک جہاں ہم رہتے ہیں اس ملک کو اللہ تبارک تعالیٰ نے بیحدو حساب نعمتوں سے سرفرازفرمایا ہے اس کے باوجود اس ملک میں ”پیزا ” پولیس سے زیادہ تیزرفتاری سے ہمارے گھر پہنچ جاتاہے۔۔کار لینے کے لئے100% آسانی سے جبکہ تعلیم کے حصول کے لئے20%قرضہ ملنا مشکل ہے۔۔۔باسمتی چاول130روپے کلو اور موبائل کی رسم بالکل مفت مل جاتی ہے۔۔۔”جوتے” جو پہننے کی چیز ہیں ایئر کنڈیشنڈ دکانوں میں فروخت ہوتے ہیں اور جبکہ کھانے والی سبزیاں،پھل فروٹ فٹ پاتھ پر بکتے ہیں۔۔

لیمن جوس آوٹیفیشل فلیور کے ساتھ بنایا جاتاہے اورڈش واش لیکویڈ تیارکرنے والی کمپنیوںکا دعوے ٰ ہے کہ اس میں اصلی لیموں استعمال کیا جاتاہے۔۔۔ایم اے پاس،ایم ایس سی ہولڈر یا پھر انجینئر اور دیگرپڑھے لکھے افراد بے روزگارپھررہے ہیں اور کتنے ہی ان پڑھ،جاہل ایم پی اے، ایم این اے بنے ہوئے ہیں ان میں سے درجنوں کرپٹ، رشوت خور، ٹیکس چور ہیں۔۔۔ کچھ قبضہ گروپ، منشیات فروش، بجلی چور، گیس چور،لینڈ مافیا کے کرتا دھرتا بھی ہیں۔۔اس کے باوجودلوگوں کی اکثریت کا دل پاکستان کے نام پر دھڑکتاہے۔یہاں کے سیاستدانوں نے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے کچھ اسلام کے ٹھیکیداروںنے مذہب کو کاروبار۔۔۔جس ملک میں صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر بھی مافیا قابض ہوں۔۔۔ کیا عجیب بات نہیں اس ملک کی80% آبادی کی روزانہ آمدن 2امریکی ڈالر سے بھی کم ہے ۔۔۔ اس ملک میں 8سے15گھنٹے روزانہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے ۔۔۔ اس ملک میں کروڑوں افراد خط ِ غربت سے بھی نیچے زندگی بسرکررہے ہیں۔۔۔ یہ وہ ملک ہے جہاں ادارے کمزور اور شخصیات انتہائی طاقتور ہیں جنہوں نے قانون کو موم کی ناک بنارکھ دیا ہے۔

یہ وہ ملک ہے جہاں شاپنگ کیلئے جائیں یا پیسے جمع کروانے ہوں یا نکلوانے بنک میں جانے سے پہلے تلاشی دینا لازمی ہے۔۔۔ یہ وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض ِ وجودمیں آیا لیکن اس کے باوجود مساجد میںپہرے میں نماز ادا کرنا پڑتی ہے۔۔۔ یہاں یوٹیلٹی بلز جمع کروانے ہوں۔۔۔ CNG کے حصول اور پٹرول کیلئے قطاریں لگی رہتی ہیں۔۔۔ یہاں85ارب کی کرپشن کرنے والوںکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ وہ ملک ہے جہاں عجیب قوم رہتی ہے جو پچاس روپے پر جیب تراش کو مار مارکر لہو لہان کردیتی ہے لیکن50کھرب کی کرپشن کرنے والوںکو اپنا حکمران منتخب کرلیتی ہے اس کے باوجودلوگوں کی اکثریت کا دل پاکستان کے نام پر دھڑکتاہے۔۔۔ جو اپنے قائداعظم کے خلاف کوئی بات برداشت کرنے کو تیار نہیں بلکہ مرنے مارنے پرتل جاتے ہیں۔ بھوک، غربت،مسائل در مسائل کے ہوتے ہوئے بھی اکثرو بیشتر ہم وطنوں کا دل پھر بھی پاکستانی ہے۔۔۔

Pakistani Nation

Pakistani Nation

عوام کی اکثریت محب ِ وطن ہے اس ملک کی مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں اس ملک کے لوگ جفاکش اور محنتی ہیں اپنی ہمت اور خداداد صلاحیتوں سے جنگل کو منگل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بیشتر سیانوںکا کہناہے پاکستانیوں کو حضرت ِ قائداعظم کے بعد کوئی ایسا لیڈرنہیں ملا جو اسے ایک قوم بنا سکتا زیادہ تر سیاستدان اپنی اپنیڈفلی بجاکر اقتدارمیں آتے ہیں پھر عوام کو بھول جانا معمول بنالیتے ہیں۔ پاکستان میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کئی مرتبہ اقتدارمیں آئی مگر

حالات وہی ہیں فقیروں کے
دن بدلے ہیں فقط وزیروں کے

کسی قسم کی بحث سے قطع نظر۔۔۔ بدگمانی کوئی اچھی بات نہیں ہوتی ۔۔۔ہو سکتاہے موجودہ وزیراعظم دل سے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کا دل میں جذبہ رکھتے ہوں وہ اس کے لئے اقدامات بھی کررہے ہوں لیکن انہیں اتنا تو سوچنا چاہیے نتائج کیا برآمد ہوئے ہیں؟ ۔۔۔ ان کے اقدامات کا کوئی مثبت رزلٹ کیوں نہیں نکلتا؟ ۔۔۔ عوام کی حالت کیوں نہیں بدلتی؟۔۔ ملک کے معاشی ، معاشرتی ،اقتصادی حالات کیوں بہترنہیں ہوتے؟ عام آدمی کے چہرے چہرے پر بے سروسامانی کیوں ہے؟ لوگوں کیلئے زندگی بوجھ کیوں بن کررہ گئی ہے۔

جینا مشکل کیوں ہوتاجارہاہے۔۔ میاں نوازشریف اس وقت صاحب ِ اقتدار ہیں ان کوسوچنا چاہیے۔۔۔ ان کا فرض بنتاہے یقینا قیامت کے روز ان سے بازپرس ہوگی ان کو جاننا چاہیے عام پاکستانی کیلئے زندگی سے وبال کیوں بنی ہوئی ہے۔

Sarwar Siddiqui

Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی