سنگدل شخص نے تیز دھار آلہ سے دو بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر کے خود کو زخمی کر لیا
Posted on June 19, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : سنگدل شخص نے تیز دھار آلہ سے دو بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر کے خود کو زخمی کر لیا، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق محلہ شاہ لطیف کھاریاں کے رہائشی ندیم صادق ولد محمد صادق نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنے بیٹے 3سالہ نحیل، 4 سالہ محمد قاسم کو تیز دھار آلہ سے قتل جبکہ 7 ماہ کے محمد ضیاء کو زخمی کر کے خود کو بھی زخمی کر لیا۔
جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گجرات پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سارے وقوعہ کے دوران اسکی بیوی مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ہے، پولیس تھانہ صدر کھاریاں مصروف تفتیش ہے۔