شدید گرمی میں بلا ضرورت گھر وں سے باہر نکنے سے اجتناب کیا جائے ،ایم پی اے نشاط ضیاء کی عوام سے اپیل

 MPA NISHAT ZIA QADRI VISIT HEAT STROC

MPA NISHAT ZIA QADRI VISIT HEAT STROC

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ خدمت ہمارا شعار ہے اور عوام کے ہر دکھ درد میں حق پرست نمائندے اور کارکنان عوام کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فائونڈیشن اور متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شدید گرمی میں کیمپ پر فوری طبی امداد کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور خود بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اس موقع پر ہیٹ اسٹروک کیمپ پر طبی امداد کے لئے میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ٹھنڈے مشروبات ،پنکھے اور برف کے ساتھ ادویات بھی رکھے گئے تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کیمپ پر موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور سایہ دار ہوادار جگہ پر رہنے کو ترجیح دیں اور ٹھنڈے پانی و مشروبات کا استعمال کریں ۔