ممبئی (جیوڈیسک) بالی میں لگا تار کئی ہٹ فلمیں دینی والی سونا کشی سنہا کہتی ہیں۔ ہٹ ہو رہی ہوں تو فلموں کا معاوضہ کیوں نہ بڑھاوں۔ ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دینے والی سوناکشی سنہا نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 8 کروڑ کر دیا۔
دبنگ گرل نے چند ماہ پہلے اکشے کی نئی فلم تھپکی ری میک کیلیے معاوضہ پانچ کروڑ روپے کیا تھا۔مگر اب پھر انہوں نے پیسے بڑھا دیے ہیں۔ ادھر بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان بھی دبنگ 3 میں سونا کشی کو لینے کے لیے بیتاب ہیں۔
سوناکشی کہتی ہیں میری فلمیں ہٹ ہو رہی ہیں تو کیش کیوں نہ کرواوں۔ بات صرف میری کارکردگی کی نہیں ہے بلکہ میرے لکی ہونے کی بھی ہے۔تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب پیار سے لگتا ہے۔