سنجھورو (رانا وقار حسین) تفصیلات۔ سنجھورو میں اتوار کے روز درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ قیامت خیز گرمی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے اور شہریوں بالخصوص نوجوانوں نے نہانے کے لئے قریبی نہروں کا رخ کرلیا۔
سنجھورو کے قریب شاہو مائینر، دم شاخ ، بٹور شاخ اور دیگر نہروں پر نوجوانوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ سنجھورو میں گذشتہ ایک ہفتے سے برف کی قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔