گرمی کے ستائے عوام کو اسلام آباد الیکٹرو سپلائی کمپنی کا زوردار جھٹکا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (سردار منیر اختر) گرمی کے ستائے عوام کو اسلام آباد الیکٹرو سپلائی کمپنی کا زوردار جھٹکا بھاری بل موصول ہوتے ہی عوام بلبلا اٹھے، صارفین کا کہنا ہے کہ انتہائی لوڈشیدینگ کے باوجود اتنے بھاری بل بھیج کر عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے سارا سارا دن اور رات لائٹ کا نام نشان نہیں ہوتا لیکن بلوں میں لگے ٹیکسوں سے عوا م کا خون چوسا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سابقہ بلز کو دیکھا جائے تو اتنی ہی یونٹوں کے نئے بل سابقہ بلوں سے کئی گُنا زیادہ ہیں،اگر بجلی کی لوڈشیڈینگ نہ ہو تو تب کہیں کہ عوام پہ ٹیکس لگا کہ بجلی کا نظام ٹھیک کیا جا رہا ہے لیکن بجلی کا نام نشان تک نہیں ہوتا اور بھاری بلز بھیج کر عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے ،اونچے طبقے میں کئی بجلی چور پکڑئے گئے لیکن ان کو چھوڑ دیا گیا لیکن عوام بل دئے کر بھی بجلی سے محروم ہے۔دوسری طرف سے حکومتی دعوے ہیں کہ ہم بجلی سستی کرتے ہیں جب کہ عوام دن بدن بجلی کے بلوں میں لگے ٹیکس دیکھ کر بلبلا رہی ہے۔