ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) احاطہ کے علاقہ میں گرمی سے ستائے افراد کا واپڈا کے خلاف احتجاج ٹائر جلا کرحطار ورڈ بلاک کردی،ٹرانسفارمر کی خرابی لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی ، تین روز گرزنے کے بعد بھی واپڈا کے ذمہ داران مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
مقامی سیاسی زعما، حاجی دلدار خان ،ساجد زمان خان کی مداخلت اور پولسی کی یقین دھانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،تفصیلات کے مطابق مقامی افراد طارق محمود و دیگر نے بتایا کہ تین روز قبل ٹرانسفارمر کی خرابی پر اہلکار ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے مگر تین روز گزرنے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی، لوگ گرمی سے بے حال ہیں۔
مگر واپڈا کے سروں پر جوں تک نہیں رینگتی،متاثرہ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے حطار روڈ ٹائر جلا کر بلاک کردی مظاہری میں خواتین بھیہ شامل تھیں ، مظاہرین نے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کو کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش سے جہاں گھریلو زندگی متاثر ہورہی ہے وہاں کاروبار بھی ٹھپ پڑے ہیں،مگر بار بار شکائت کے باوجود واپڈا ٹس سے مس نہیں ہورہا۔
ادہر لوگو ں کے احتجاج پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر ہونے کو کہا ، علاقہ کی سیاسی شخصیات حاجی دلدار خان، ساجد زمان خان کی مداخلت اور یقین دھانی پر کہ شام تک ہر صورت میں ٹرانسفامر لگ جائے گا مظاہرین اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038