گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑنے لگا

مصطفی آباد/للیانی: گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑنے لگا، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قوم ذہنی مریض بن رہی ہے، حکمران اپنی عیاشیوں کو بند کرکے ملک و قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔ جنگلہ بس کی بجائے انرجی کرائسز پر سرمایہ خرچ کیا جاتا تو ملک ترقی کر سکتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی سابقہ حکومت کے نقشہ قدل پر چل رہی ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پی کے کی صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں پر عملہ جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہے، تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارگردگی پر آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے کلین سویپ کریں گے۔ قصور میں بھی تحریک انصاف پہلے سے مضبوط ہے اور آنے والے دنوں میں قصور تحریک انصاف کا قلع ثابت ہو گا۔