گرمی کی آمد کے ساتھ ہی پولیس تھانہ مصطفی آباد پر سُستی چھا گئی
Posted on May 1, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گرمی کی آمد کے ساتھ ہی پولیس تھانہ مصطفی آباد پر سُستی چھا گئی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف تین منشیات فروش گرفتار ہو سکے، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 500گرام ہیروئین،200گرام چرس اور10لیٹر شراب بر آمد کی۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں واضع کمی کے بعد منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا، منشیات فروش گلی محلوں میں کھلے عام بے دھڑک اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں،،منشیات کے عادی درجنوں افراد اب تک اس موزی نشہ میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔منشیات کی با آسانی دستیابی کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشہ کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.