گرمی کی آمد کے ساتھ ہی پولیس تھانہ مصطفی آباد پر سُستی چھا گئی

مصطفی آباد/للیانی: گرمی کی آمد کے ساتھ ہی پولیس تھانہ مصطفی آباد پر سُستی چھا گئی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف تین منشیات فروش گرفتار ہو سکے، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 500 گرام ہیروئین،200 گرام چرس اور10 لیٹر شراب بر آمد کی، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں واضع کمی کے بعد منشیات فروشی کا دھندہ عروج پکڑنے لگا، منشیات فروش گلی محلوں میں کھلے عام بے دھڑک اپنا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منشیات کے عادی درجنوں افراد اب تک اس موزی نشہ میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔منشیات کی با آسانی دستیابی کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشہ کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔