گرمی لوڈشیڈنگ , لاہوریوں‌ نے نہر پر لگی دفعہ 144 کو ٹھنڈے پانی میں بہا دیا

Canal

Canal

لاہور (جیوڈیسک) ہزاروں لاہوریوں نے گزشتہ روز ساری گھریلو مصروفیات چھوڑ کر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ لاہور نہر پر لگی دفعہ 144 کو ٹھنڈے پانی میں بہا دیا۔ گرمی کے مارے لوگوں کیلئے نہر نے پکنک پوائنٹ کی شکل اختیار کر لی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک جگہ جگہ نوجوانوں کی ٹولیوں اور مختلف علاقوں سے آئی فیملیز نے نہر کنارے لگے درختوں کے نیچے دن بھر ڈیرے ڈالے رکھے اور رات گئے تک نہر پر شہر یو ں کا رش رہا۔

شہر ی اپنی فیملیز کے ساتھ گھرو ں سے مختلف پکوان تیار کر کے لائے اوراکثرنے افطاری بھی نہرپر ہی کی۔ اس مو قع پر روز نا مہ دنیا سے گفتگو کر تے ہو ئے جاوید حیات، عباس رضوی، فاران امین اور جمشید علی نے کہا کہ بجلی صرف پانچ منٹ کے لئے آتی اور دو دو گھنٹے غائب ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے ہم ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھرو ں میں نہا نا تو دور کی با ت ہے پینے کیلئے بھی پا نی نہیں آ رہا، موجودہ حکو مت نے عوا م کو ذلیل و خوار کرنے میں سابق حکومتوں کے ریکارڈبھی توڑ دئیے ہیں۔

جمیل، خرم علی، سعید ہاشمی، مرتضیٰ حسین اور عابد علی نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں کیونکہ عنقریب عوام گھروں سے باہر نکل آئیں گے اور انہیں کسی دوسرے ملک بھا گنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ گھروں میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اور اوپر سے گرمی نے بھی حد کر دی ہے ایسے میں نہر کسی نعمت سے کم نہیں۔

شہزاد جاوید، مشاق احمد، عمران طاہر، غفور حیدری اور مدثر علی نے کہا کہ نہر پر خوا نچہ فروشوں نے بھی اشیاکے ریٹ زیادہ کر دئیے ہیں اور اب حکومت کو چاہیے کہ نہر پر شہریوں کے بڑ ھتے ہو ئے رش کو دیکھ کر یہا ں پر حفا ظتی انتظامات کو یقینی بنا ئے تاکہ کوئی بڑاحادثہ رونمانہ ہو۔