لاہور (جیوڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی طلب بڑھنے سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو پچاس میگا واٹ ہو گیا، شہروں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ، دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار ایک سو پچاس میگا واٹ ہے۔
کہ بجلی کی طلب سولہ ہزار چار سو میگا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو سو پچاس میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔