اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، رحیم یارخان میں 45، نواب شاہ اور سکھر 44 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد،ڈی جی خان اور سیالکوٹ سمیت بیشتر شہروں میں بھی گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کے ساتھ ساتھ خشک رہنے کا بھی اِمکان ہے۔
گرمی نے سندھ کے کئی حصوں میں ڈیرہ جما رکھا ہے ، نواب شاہ ، جیکب آباد ،لاڑکانہ ، میں مسلسل گرم ہواوں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب میں گرمی کی وجہ سے تربوز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے شہریوں نے گرمی بھگانے کیلئے برفیلے مشربات کا سہارا لے لیاہے۔
دوسری طرف بلوچستان میں چمن، پشین،نصیر آباد ،جعفر آباد اور دوسرے علاقوں میں بھی گرمی کا راج ہے ۔ خیبرپختونخواہ میں سوات اور ایبٹ آباد میں سنہری دھوپ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کئی شہروں میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔