اسلام آباد(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ ملک میں گرمی کی لہر کل تک جاری رہے گی۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقے گرمی کے زیر اثر ہیں۔اندرون سندھ کے لوگ گرمی سے شدید پریشان ہیں۔
جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بھی دن کے وقت چلنے والی لو کے باعث شہری گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب ،خیبر پختون خوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے ،اور چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاہور اور ملتان میں سینتالیس ،اسلام آباد تینتالیس ،پشاور بیالیس،کراچی چونتیس اور کوئٹہ میں پی ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔