ملتان (جیوڈیسک) میپکو ریجن میں گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع خانیوال ، بہاولپور ، لودھراں ، بہاولنگر ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، لیہ بھکر ، رحیم یار خان ، وہاڑی اور ملتان میں بجلی کی کل طلب 3250 میگا واٹ ہے۔
جبکہ میپکو ریجن کی جانب سے 1950 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے شارٹ فال 1300 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے شارٹ فال بڑھنے کے باعث میپکو ریجن کے شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔