اسلام آباد(جیوڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ہزار ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
ہزارہ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی ڈوپٹہ میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس، پشاور میں بتیس، لاہور میں انتالیس، ملتان میں سینتس اور کراچی میں چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔