جنتی عورت اور مرد کی کیا کیا صفات ہیں ؟

 Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

ان صفات کو اللہ تعالی نے قرآن کی ایک آیت میں جمع کر دیا ہے۔
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ
بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں

وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
مومن مرد اور مومنہ عورتیں

وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ
اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں

وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ
سچے مرد اور سچی عورتیں

وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ
صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں

وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ
عاجزی کرنے والے مرد اور عاجزی کرنے والی عورتیں

وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ
صدقہ کرنے والے مرد اور صدقہ کرنے والی عورتیں

وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ
روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں

وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ
اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں

وَالذَّاكِرِينَ للَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ
کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں

أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (الاحزاب : 35)
ان سب کے لئے اللہ تعالی نے وسیع مغفرت اور بہت زیادہ ثواب تیار کر رکھا ہے

اس آیت میں جہاں اللہ تعالی نے مثالی مرد کے دس اوصاف کا ذکر کیا ہے وہیں مثالی عورت کی بھی دس خوبیوں کا ذکر کیا ہے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر