یوحنا آباد میں بھاری نفری تعینات، رینجرز نے امرسدھو سے کاہنہ تک سڑک سیل کر دی

Rangers

Rangers

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رینجرز نے فیروزپور روڈ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا، چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک سڑک سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ فیروزپور روڈ کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ فیروز پور روڈ چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک بند رہے گا۔ یوحنا آباد کے اطراف میں پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد احتجاجی مظاہروں کو سلسلہ جاری رہا لیکن رات کو صورتحال معمول پر آگئی تھی جس کے بعد رینجرز کو واپس بھیج دیا گیا لیکن صبح دوبارہ واپس بلا لیا گیا ہے۔ دوسری طرف احتجاجی مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مشتعل ہجوم نے پہلے مشروب ساز اداروں کی گاڑیاں لوٹیں ، بپھرے مظاہرین املاک کو تہس نہس کرتے رہے ، کئی پولیس اہلکار بھی پٹ گئے ، مظاہرین نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی توڑ ڈالا۔