ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ٹیکسلا کی نجکاری، لیگی ارکان کا شدید رد عمل، رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ، دس مئی کو دوبارہ پورٹ مرکزی کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) ٹیکسلا کی نجکاری کے حوالے سے زیلی کمیٹی کی رپورٹ پر مسلم لیگ ن کے ارکان کمیٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مندرجات اور مسودے پر اعتراض کرتے ہوئے رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے،چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا زیلی کمیٹی کی رپورٹ کو منظور کرنا چاہتے تھے،اور اسکے لئے انھوں نے کمیٹی میں ووٹنگ بھی کرادی ،لیکن مسلم لیگ ن کے ارکان کمیٹی اورنجکاری کمیشن کے شدید اعتراض پر رپورٹ کے بعض سخت الفاظ بدلنے کے لئے واپس زیلی کمیٹی کو بھیج دیا۔
جبکہ زیلی کمیٹی کو ہدائت کی گئی کہ رپورٹ دوبارہ بنا کر دس مئی تک مرکزی کمیٹی کو جمع کرائی جائے،اور اگر رپورٹ پر کوئی کام نہ ہوا تو موجودہ رپورٹ ہی منظور کر کے ایوان میں بھیج دی جائے گی،زیلی کمیٹی سنیٹر کامل علی آغا کی سربراہی میں رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لے گی۔