شدید بارشوں سے ندی نالے بھی بپھر گئے

Heavy rains

Heavy rains

قصور (جیوڈیسک) شدید بارشوں کے بعد دریا اور ندی نالے بھی بپھر گئے۔ دریائے ستلج نے قصور اور اوکاڑہ اضلاع میں تباہی مچا دی۔ نالہ ڈیک میں طغیانی کے باعث نارووال کے 80 دیہات زیرآب آگئے۔ سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دریائے ستلج میں سیلاب سے قصور کی مزید سینکڑوں ایکڑ اراضی پانی کی زد میں آگئی۔ دس دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ حویلی لکھا اور اوکاڑہ کے درجنوں دیہات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

دریائے سندھ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ لیہ میں دریا کی قریبی آبادیاں خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح کے درجنوں دیہات بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے سیکچے کے علاقے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ کشمور میں گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

دریاں کے ساتھ برساتی نالے بھی بپھرے ہوئے ہیں۔ نالہ ڈیک میں طغیانی کے بعد نارووال کے 80 دیہات زیرآب آ گئے۔ پانی تھانہ قلعہ احمد آباد میں بھی داخل ہو گیا۔ کامونکی میں پانی قاضی کوٹ گاں میں داخل ہو گیا۔ مکان گرنے سے ایک شخص بھی دم توڑ گیا۔ ظفر وال میں سیلابی پانی پل کو بہا کر لے گیا۔

پانی چھانی میں بھی داخل ہوگیا۔ سیلاب سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ درجنوں مویشی بھی ریلے کی نذر ہو گئے۔ لالہ موسی کے قریب نالہ بھمبر میں کٹا سے سیلابی بند ٹوٹ گیا۔ شکر گڑھ میں نالہ بسنتر میں طغیانی سے چھ دیہات زیرآب آگئے۔ واں بھچراں میں نہر میں شگاف پڑنے سے پانی کئی دیہات میں داخل ہوگیا۔