موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، فصلات پے اچھے اثرات مرتب ہونگے

حویلی لکھا: موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، فصلات پے اچھے اثرات مرتب ہونگے، زرعی ماہرین۔

ملک بھر کے بیشتر خصوصاً پنجاب کے اکثر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے حویلی لکھا اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بھی گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری اس بارشی سیزن سے فصلات پے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔