انتنن نارائیو(جیوڈیسک) سمندری طوفان ہرونا اور شدید بارشوں سے مڈغاسکر میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خط استوائی کے سمندری طوفان ہرونا اور شدید بارشوں سے مڈغاسکر میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ اعداد وشمار میں دکھایا گیا ہے کہ بحیرہ ہند کے جزیرے میں مزید 16 افراد لاپتہ ہیں اور 81 زخمی ہوگئے ہیں۔
طوفان جمعہ کی شام جنوب مغربی علاقے سے ٹکرایا تھا جس کے ساتھ شدید بارشیں اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلی تھیں۔ دوسرے درجے کے طوفان سے ہزاروں کی تعداد میں گھر تباہ، تقریبا 10,000 کے قریب لوگ بے گھر اور 6,000 سے زائد ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں تباہ ہوئیں۔