موسلا دھار طوفانی بارش 4 زند گیاں نگل گئی 3 زخمی بجلی کا نظام بھی درہم برھم

حجرہ شاہ مقیم(جی پی آئی ) موسلادھار طوفانی بارش 4زند گیاں نگل گئی 3زخمی بجلی کا نظام بھی درہم برھم ۔ چھتیں گرنے سے کوٹ کمالدین میں بچی ، قلعہ دیواسنگھ میں خاتون ،دھرمیوالا میں با پ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونیوالی موسلادھار طوفانی بارش اور تیز ہوائوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری وساری ہے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

آلو کی فصلوں میں پانی کھڑا ہونے سے زمینداروں کو مالی نقصان کے علاوہ مختلف دیہات میں جانی نقصان بھی ہوا نواحی گائوں کوٹ کمالدین میں نور احمد ڈولہ کی 3/4سالہ بیٹی سونیا اپنی دادی کے کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ بارش کیوجہ سے رات گئے ان کے اوپر چھت آگری سونیا جاں بحق جبکہ اسکی دادی امام بی بی شدید زخمی ہوگئی ،گائوں دھرمیوالا میں محمد اشرف انصاری اپنی بیوی پروین بی بی اور تین سالہ بیٹے عدنان کے ہمراہ کمرے میں سویا ہوا تھاکہ چھت گرگئی باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ،گائوں دیوا سنگھ میں شازیہ نامی خاتون اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو لیکر چوبارے پر گئی خستہ حال چھت اچانک گر گئی جسکے نتیجے میں خاتون نے اپنی جان دیکر لخت جگر کو بچا لیا جو معمولی زخمی ہے ،چوک شاہ مقیم میں پیپسی کولا ڈیلر محمد ابراھیم قریبی مسجد میں عشاء کی نماز اداکررہا تھا جو دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ، بارشوں نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کردیا کئی علاقوں کی بجلی مسلسل بند ش جبکہ کئی علاقوں میں آنکھ مچولی جاری ہے مکینوں کو شدید مشکلات کا سا مناہے۔