ہم نے ہمیشہ ملک وملت کی سر بلندی کے لئے کام کیا ہے۔علامہ اصغر عسکری
Posted on April 24, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے NA-48کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے اپنی الیکشن مہم میں i-10/2 ،میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی بات کی ہے۔
اور ملک و ملت کی فلاح کے لئے کام کیا ہے ،ہم سیاسی میدان میں عوام کے دلوں کے تر جمان بن کر اترے ہیں ۔ انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ،کہ NA-48کی عوام کا جوش و جذبہ قابل دید ہے ۔اس مرتبہ حلقہ کی عوام کا ووٹ شعوری ہے۔
جو کسی ذاتی و خاندانی وابستگی سے بالا تر ہو کر استعمال ہوگا۔G7میں ایک کارنر میٹنگ میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہو ئے علامہ اصغرعسکری کا کہنا تھا ،کہ ہم اب میدان میں اتر چکے ہیں ،اور عوام اور بالخصوص حلقے کے لوگوں کے مسائل ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔علامہ اصغر رعسکری نے نوجوان کارکنوں کے کام کو سر اہا، اور ان کی حوصلہ افز ائی کی