مقبوضہ کشمیر میں عید کے تیسرے روز بھی کرفیو جاری ہے۔ پرتشدد جھڑپوں میں دوافراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں عید کے روز ہنگاموں کا آغاز اس وقت ہوا جب نہتے کشمیریوں پر نماز عید کے بعد بھارتی فوج نے دھاوا بول دیا۔
بھارت نے مقبوضہ وادی میں بگڑتی صورتحال پر قابو پانے لئے کرفیو لگا نافذ کردیا تھا۔ پر تشدد مظاہروں کے خلاف کشمیری حریت رہنماں نے شٹرڈان ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ضلع کشتواڑ سمیت مزید تین ضلعوں میں کرفیو لگا دیا ہے