سڈنی(جیوڈیسک)سڈنی دنیا بھر کے ایک ارب سے زیادہ افراد نے اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک زمین کے تحفظ اور توانائی کی بچت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے روشنیاں بند کیں اورارتھ آور منایا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے 150 سے زائد ممالک نے اس سالانہ عالمی مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔سب سے پہلے ارتھ آور کا آغاز آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ہوا۔
جہاں اوپرا ہاوس کی بتیاں ایک گھنٹے کے لئے بند کی گئیں۔جاپان کے ٹوکیوٹاور کی بتیاں ساڑھے8 بجے بند کی گئیں۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے پیڈل چلاکر بجلی پیداکرکے خوب صورت آرٹ ورک روشن کیا۔
شنگھائی میں شہر کی اہم عمارتوں اور نزدیکی دریا پر نصب خوبصورت لائٹیں بند کی گئیں۔ بیجنگ کے stadium Bird’s Nest کی روشنیاں بجھا کر آرتھ آور منایا گیا۔جاپان،ہانگ کانگ،سنگاپور میں بھی آرتھ آور منایا گیا۔۔اس سال فلسطین،تیونس،St. Helena ، اور روانڈا سمیت کئی دیگر ممالک میں پہلی بار ،زمین کے نام ،ایک گھنٹہ کرنے کی مہم کے تحت آرتھ آور منایا گیا۔