ہیلی کاپٹر ڈیل میں کوئی بات پوشیدہ نہیں: بھارتی وزیراعظم

Manmohan Singh

Manmohan Singh

 

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ڈیل میں کوئی بات پوشیدہ نہیں، اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

بھارتی وزیراعظم من مون سنگھ نے اٹلی سے ہیلی کاپٹر ڈیل بارے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس معاہدے میں کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں رکھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ ہیلی کاپٹر معاہدے سمیت تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

اس معاہدے میں ایسی کوئی خفیہ بات نہیں جو پارلیمنٹ میں زیر بحث نہ لائی جائے۔ اگر اپوزیشن کی خواہش ہے تو ہم اس معاملے کو ہر فورم پر زیر بحث لانے کی لئے تیار ہیں۔

دریں اثنا ٹریڈ یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجروں کی جانب سے کل 20 فروری کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تاجروں کے تمام جائز مطالبات ماننے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہے۔ تاجروں سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال کی کال واپس لے کر معمول کے مطابق کل اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے باعث قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ تاجروں کے مطالبات پر غور کے لئے وزیر خزانہ سمیت سینئر وزراکو ذمہ داری عائد کر دی گئی ہے کہ وہ تاجر یونین کے نمائندوں سے بات چیت کریں۔