ملتان (جیوڈیسک) سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرانا انتخابی مہم نہیں اشتہاری سرگرمی ہے، جیسا کہ آج کے اخبارات میں بھی ان کے مدمقابل امیدواروں کے اشتہارات شائع ہوئے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرانے پر 40ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔
یہ خرچہ ان کے دوست اظہر بلوچ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ءکےانتخابات میں طاہر القادری بھی ایسا کرچکے ہيں۔ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے دوست اظہر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں پملفٹس گرائے، مخدوم جاوید ہاشمی کو اس کا علم نہیں تھا۔