لاہور : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سانحہ پر ہر پاکستانی غمزدہ اور اشکبار ہے، شہید پائلٹس اورجاں بحق غیر ملکی سفیروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پاک فوج دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے،فوجی جوان اور افسر اپنی جانیں قربان کرکے پاکستان کی سلامتی کا تحفظ کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی کے مرکز سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا۔
اکرم رضوی نے کہا یمن کے مسئلہ پر ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ،کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے زائرین کا قتل قابل مذمت ہے،عوام کو اس وقت سڑکوں نہیں بجلی کی ضرورت ہے ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش امریکہ کی اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،امریکہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے، پاکستان میں قیام امن کیلئے غیر ملکی ایجنسیوں کی مداخلت روکنا ہو گی، پاکستان دشمن قوتوں نے بلوچستان اور کراچی کو ہدف بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں را کے نیٹ ورک کا خاتمہ نا گزیر ہے۔