کراچی(جیوڈیسک)ایم کیوایم کی رہنما اور حلقہ این اے 250سے قومی اسمبلی کی امیدوارخوش بخت شجاعت نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں پی ایس112 اور113میں دوبارہ انتخابات کروائیں جائیں، پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے شروع ہونا تھی، مگرنہ ہوسکی۔
انتخابات میں بدانتظامی ہوئی، 250 کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی سامان اور عملہ موجود نہیں تھا۔ کراچی میں متحدہ کے دیگر رہنما وں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کا کہنا تھاکہ گیارہ مئی کو ہماری محنتیں رنگ لائیں۔
دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے والی جماعت کے خلاف ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایک سیاسی جماعت دعوی کررہی ہے کچھ پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی ہے، شکست کو تسلیم کرنا اچھے ظرف کی نشانی ہے۔