مضان رحمتوں اور برکتوں کا ماہِ منور

Syed Shahid Ali Shah

Syed Shahid Ali Shah

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان غریبوں سے ہمدردی کا مہینہ ہے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا ماہِ منور ہے۔ نیکیوں کا موسم بہار شروع ہو گیا ہے۔ علماء معاشرے میں رمضان کے آداب سے آگاہی پیدا کریں۔ رمضان وہ مہینہ ہے جس کے شروع میں رحمت، درمیان میں بخشش اور آخر میں جہنم کی آگ سے آزادی ہے۔

رمضان المبارک نزولِ قرآن کا مہینہ ہے جس میں ربِّ کائنات کی لامحدود رحمتیں بارش کی طرح برستی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان شروع ہوتے ہی دوزخ کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔

ہر مسلمان کو رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور صدقات و خیرات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ مسلمان رمضان کی رحمتوں سے فیض یاب ہونے کے لیے تیاری کریں۔ باوسائل لوگ محروم طبقات کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام کرنے کا خوش دلی سے بندوبست کریں۔ علماء لوگوں میں نیکی کا شوق اور بدی سے نفرت کا شعور پیدا کریں۔