ہلمند : نیٹو طیاروں کی بمباری ، 45 طالبان ہلاک

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ ہلمند میں نیٹو طیاروں کی بمباری سے پینتالیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق نیٹو طیاروں نے رات گئے دیشو اور خانشن میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واقعے میں پینتالیس طالبان ہلاک ہو گئے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کارروائی میں مقامی سیکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا، اس سال نیٹو فورسز کی طالبان کے خلاف یہ بڑی کارروائی ہے جس میں اتنی تعداد میں شدت پسند مارے گئے ہیں۔