ہلمند میں کشیدگی، برطانوی فوجی دوبارہ تعینات

Helmand

Helmand

ہلمند (جیوڈیسک) افغان صوبے ہلمند میں سیکورٹی فورسز کی مدد کے لیے دوبارہ برطانوی فوجی تعینات کر دی گئی۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ہلمند میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 80 فوجی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

نیٹو فورسز کا دو ہزار چودہ تک انخلا مکمل کیا جانا ہے لیکن ہلمند میں شدت پسندوں کی بڑھتی ہوئی قوت کے باعث برطانوی فوجی دوبارہ بھیجے گئے۔ برطانوی حکام کے مطابق ضرورت پڑنے پر مزید فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔