ہلمند سے فوجی انخلا : طالبان نے برطانیہ کیخلاف فتح قرار دیدیا

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) ہلمند سے فوجیوں کے انخلا کو طالبان نے برطانیہ پر اپنی فتح قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ پر ترجمان نے بیان میں کہا 13 سالہ جنگ میں جن مجاہدین نے قربانیاں دیں، ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے سینکڑوں غیرملکی فوجیوں کو مارا اور ہزاروں کو اپاہج کر دیا اور دشمن ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا۔

عوام موجودہ حکومت سے تعاون نہ کریں کیونکہ یہ مغربی قوتوں کے مفادات کیلئے کام کر رہی ہے۔

اسلام کیخلاف اور دشمنوں کی حمایت میں لڑائی نہ کریں۔ ہلمند میں برطانوی اور امریکی فوجیوں کی جانب سے خالی کئے گئے 2 فوجی اڈوں کی افغان فورسز نے نگرانی شروع کر دی۔