ہیلمٹ کا لازمی استعمال یقینی بنانے کے لئے دی گئی مہلت 11 فروری کو ختم ہو جائے گی
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات (محمد بلال احمد بٹ) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو ہیلمٹ کا لازمی استعمال یقینی بنانے کے لئے دی گئی مہلت 11 فروری کو ختم ہو جائے گی اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پی ٹریفک گوجرانوالہ کی ہدایت کے مطابق موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو ہیلمٹ خریدنے کے لئے مہلت دی گئی تھی جو 11فروری کو ختم ہو جائے گی اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوںکے خلاف قانونی کاروائی کا آغا ز کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ استعمال کرنے کی پابندی کا فیصلہ جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جو نہ صرف کسی حادثہ کی صورت میں انہیں سرپر چوٹ لگنے سے محفوظ رکھتا ہے ساتھ ہی موسم اور آلودگی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com