مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سماجی تنظیم ہیلپ وے کی طرف سے مسیحی مشینری سکول کیتھولک انتظامیہ کو دینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ، اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصہ سے سکول واپسی کی تحریک زور پکڑ چکی تھی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں سے قومی تحویل میں رہنے والے مسیحی مشنری سکول سینٹ فرانسس ہائی سکول انارکلی لاہور گزشتہ ہفتے کیتھولک انتظامیہ کو واپس کر دیا گیا۔
اس حوالے سے گزشتہ کچھ عرصہ سے سکول واپسی کی تحریک زور پکڑ چکی تھی اور احتجاجی ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کا سلسلہ بڑھ گیا تھا جس میں سکول وکاتھولک انتظامیہ کے ساتھ سول سوسائٹی، صحافی، وکلائ، تاجر برادری، سیاسی و سماجی حلقے بھی شامل ہو گئے تھے۔ سکول کی واپسی پر آرچ بشپ سبیسٹئن شاء اور ریورنڈ فادر اینڈریونصاری، پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی،سماجی تنظیم ہیلپ وے نے تمام ترکوشش کرنے والی شخصیات واداروں کا شکریہ اداکیا ہے۔
مزیدبراں قومی وبین الاقوامی سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات نے حکومت پنجاب سے اظہارتشکرکیا ہے۔ اس حوالے سے سکول سے ملحقہ چرچ میں شکرگزاری کی عبادت مورخہ9 اکتوبر اتوار کو صبح10بجے منعقد ہو گی۔