لاہور (اقبال کھوکھر) ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، وائس چیئرمین عابد گل، جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی، فنانس سیکرٹری عامر سرویا ودیگر عہدیداران نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ پاکستان کامران مائیکل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر سے ان کی رہائش گاہ پرولیم مائیکل ود یگراہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدمے کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا مرحومہ کو ابدی آرام اور پسماندگان کو صبر ایوب بخشے۔