ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کے چیئرمین انورعلی فریدی کے والدانتقال کرگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف قانون دان اور ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کے چیئرمین محمد انور علی فریدی کے والد ممتازعلی انتقال کرگئے۔مرحوم کانمازجنازہ قادری مسجد نیو کراچی میںاداکی گئی۔

جنازے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم ہیلپنگ ہینڈٹرسٹ کے بورڈآف گورننگ کا حصہ تھے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ان کی گرانقدرسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختلف سیاسی ،سماجی ،فلاحی اداروں ،وکلاءبرادری نے معروف قانون دان اور ہیلپنگ ہینڈٹرسٹ کے چیئرمین محمدانورعلی فریدی سے افسوس کا اظہارکیا اوردعا کی کےاکہ اﷲپاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔