ہیما مالنی کے ریمارکس سے بیوہ خواتین مشتعل

Hema Malini

Hema Malini

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بیوہ خواتین کے مقدس شہرو ورینداوان میں ہجوم نہ کرنے بارے ریمارکس نے اشتعال پیدا کر دیا۔ ہیما مالنی کے ریمارکس پر جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس رہنماء دیگوبجیا نے ہیما مالنی کے بیوہ خواتین بارے ریمارکس بالکل ناقابل قبول ہیں اور انہیں اپنے ریمارکس واپس لینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ ورینداوان ہیما مالنی کے حلقہ میں واقع ہے جہاں ہزاروں بیوہ خواتین رہائش پذیر ہیں۔

ہیما مالنی کی جانب سے منسوب ایک بیان میں جو انہوں نے اس علاقے کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا کہ ورینداوان کی بیوہ خواتین کے پاس بینک بیلنس، اچھی آمدن اور بہترین رہائش ہے اس کے باوجود بھیک مانگنا ان کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والی بیوہ خواتین کی اکثریت کا تعلق بنگال سے ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ بنگالی بیوہ خواتین اس مقدس شہر میں ہجوم کم کریں۔ تاہم ٹویٹر پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے بیوہ خواتین کے بارے میں ایسے الفاظ الفاظ استعال نہیں کئے جن سے ان کی دل آزاری ہو۔